ابنا: برطانوی وزرات خارجہ کے ترجمان نے قذافی حکومت کے اس دعوے کے جواب میں کہ موسی کوسا ایک مشن پر برطانیہ گئے ہيں کہا کہ لیبیا کے وزیر خارجہ نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ وہ اب قذافی کی بدعنوان حکومت کے ساتھ کام نہيں کرسکتے قذافی نے اپنی قوم پربے پناہ مظالم ڈھائے ہيں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔ادھر لیبیاء میں حکومت مخالف انقلابی قوتیں اب دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کی تیاری کررہی ہيں ۔ پریس ٹی وی کے مطابق اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر پر جو کرنل قذافی کا آبائی وطن بھی ہے انقلابیوں کا کنٹرول ہوجانے کے بعد طرابلس پر قبضہ کے لئے انقلابیوں کا راستہ کافی ہموار اور آسان ہوگیا ہے ۔ پریس ٹی وی کے نمائندے نے خبردی ہے کہ انقلابیوں کے حوصلے کافی بلند ہيں اور وہ سرت پر قبضہ کے بعد اب طرابلس پر قبضہ کی پوری تیاری کرچکے ہيں دوسری طرف سرت اور اجدابیا پر کنٹرول کرلینے کے بعد لیبیا کے انقلابی ان شہروں میں اپنی فتح کا جشن منار ہے ہيں ۔ اجدابیا تیل کی پیداوار کے لحاظ سے بہت ہی اہم شہر ہے جو بن غازی سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے دریں اثناء یہ بھی اطلاعات ہيں کہ مغربی ملکوں کے طیاروں نے دارالحکومت طرابلس پر بھی بمباری کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110